جمعرات، 4 مارچ، 2021

کھائے دھوکہ نہ کبھی عمدہ بیانی سے کوئی

کھائے دھوکہ نہ کبھی عمدہ بیانی سے کوئی
 

ہم تو اشکوں سے بھی ناراض نظر آتے ہیں

میری آنکھوں کو یہ اعجازِ مَکر آتے ہیں


لے چلا عشق ہمیں منزلِ جاناں کی طرف

سر جھکائے ہوئے مرعوبِ  اثر آتے ہیں


قاصدوں کو بھی سر آنکھوں پہ بِٹھا رکھا ہے

یہ فرشتے جو یہاں لے کے خبر آتے ہیں


ہم نے نازُک تو ہے جانا، مگر اتنا ہی نہیں

خار تو گُل کے لئے بہرِ ستر آتے ہیں


کارِ دُنیا سے الگ ہو تے ہی فرصت کی گھڑی

مطمئن تیری طرح ہم بھی نظر آتے ہیں


کھائے دھوکہ نہ کبھی عمدہ بیانی سے کوئی

اچھے شاعر کو بہت ایسے ہُنر آتے ہیں


یہ زمانے کو بُرا کہنا  بھی عادت میں نہیں

اُن کو "قسمت" کے یہ اوصاف نظر آتے ہیں


جیسے شاہد پہ تھے بگڑے وہ اچانک سے وہاں

ہم تھے سمجھے یہ نصیبوں سے گُہر آتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

if you have any doubts,please let me know

Featured Post

مجھ پہ جو بیتی : اردو کی آپ بیتی

  اردو کی آپ بیتی تمہید چار حرفوں سے میرا نام وجود میں آتا ہے۔ لشکری چھاؤنی میرا جنم بھوم [1] ہے۔ دوسروں کو قدامت پہ ناز ہے اور مجھے جِدَّ...