ہمارے بارہ میں
آپ سب کو ہمارے بلاگ /https://Mycoloums20.blogspot.com پر خوش آمدید۔ آپ ہمارے اس بلاگ پر اردو سے متعلقہ نئے مصنفین اور شعراء کی تحریروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ آپ کو بہت سی نئی کہانیاں ، مضامین ، غزلیں ، آپ بیتی، اور دیگر موضوعات پر پڑھنے کو ملے گا۔
ہم نے یہ بلاگ اردو کے فروغ کے لیے 16 فروری 2021 سے شروع کیا۔ اس میں ہم مختلف نئے مصنفین سے رابطہ کر کے ان کی تحریریں شائع کرتے ہیں ۔ میری ایک فریاد آپ سے بھی ہے ۔
میری یہ فریاد مجھ
سے محبت اور پیار رکھنے والوں سے ہےاور اُن سے جو فرنگیوں سے مرعوب نہیں
ہوئےاور مجھے اب تک بُھلایا نہیں۔
نہایت افسوس سے کہنا
پڑ رہا ہے کہ آپ میں سے بعض کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی لالی چلی گئی اور میری
رخساروں پر جھریاں پڑ گئیں۔میں آپ سب سے مخاطب ہوں کیوں کہ میرا آپ سب سے تعلق ہے
اور بہت گہرا تعلق ہے ۔میرا نام ہے "اُردو"۔
میری خواہش ہے کہ آپ میں سے اگر کوئی ذرہ برابر بھی مجھ سے عقیدت رکھتا ہے اور شاعری،تخلیقی کہانیاں، مضامین، اخلاقی باتیں یا کسی صنف میں اُردو تحریر لکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُس کے نام کے ساتھ اُس کی تحریر کی تشہیر کی جائے وہ تحریر لکھےاور اپنی تحریر بھیجیں کے ذریعہ بھیج دے۔ آپ اپنی تحریر Microsoft wordان پیج یا میسج کی صورت میں تحریر کرکے بھیج سکتے ہیں۔مائکرو سافٹ یا ان پیج میں بھیجنے کے لئے یہ ای میل استعمال کریں۔
urduemuallah@gmail.com