اتوار، 7 مارچ، 2021

آج کے روز (7مارچ، 22 رجب)

آج کے روز (7مارچ، 22 رجب)  22رجب 60ھ:۔ امیر معاویہؓ کی وفات ۔(اپریل 680) 7-3-161:۔ مارکس اوریلس روم کا شہنشاہ بن گیا۔
What Happened Today
آج کے روز (
7مارچ، 22
رجب)

22رجب 60ھ:۔ امیر معاویہؓ کی وفات ۔(اپریل 680)

22رجب 690ھ:۔(23جولائی 1291) مملوک شہزادہ الشجاعی نے بیروت شہر فتح کیا اور ایک کمزور مزاحمت کے بعد صلیبیوں سے اسے چھین لیا۔


7-3-161
:۔ مارکس اوریلس روم کا شہنشاہ بن گیا۔

7-3-1792:۔ انگریزی ماہر فلکیات سر جان ہرشل کی پیدائش کا دن۔

7-3-1876:۔ الیگزینڈر گراہم بیل کو ٹیلیفون کے لیے  حکومتی اجازت نامہ موصول ہوا۔

7-3-1900:۔ ایس ایس قیصر ’’وِل ہیلم ڈیر گروسی ‘‘ساحل پر وائرلیس سگنل بھیجنے والا پہلا جہاز بن گیا۔

7-3-1926:۔ پہلا دو طرفہ ٹرانز ٹلانٹگ فون پر رابطہ ہوا۔یہ فونک رابطہ لندن مین پوسٹ آفس اور نیویارک میں بیل لیبارٹریز کے درمیان شارٹ ویو ریڈیوسگنل استعمال کرتے ہوئے ہوا۔

7-3-1945:۔ امریکی فوجیوں نے لڈنڈورف برج پر قبضہ کیا اور ریماگن میں رائن کو عبور کیا ۔ اس افسانوی قبضے سے تھوڑا سا اسٹریٹجگ فائدہ ہوا ۔ لیکن اس نے جرمن جنگجوؤں کو پیچھے ہٹانے کے تعاقب میں امریکی فوجیوں کے حوصلے بلند کر دئیے۔

7-3-1952:۔ مغربی ہندوستانی کرکٹر وَیورچرڈز، جنہوں نے اپنے زمانہ کے بہترین بلے باز کے طور پر ’’ماسٹر بلاسٹر‘‘ کا نام حاصل کیا ، انٹیگوا میں پیدا ہوئے۔

7-3-1965:۔ اَلَابَاما کے شہر سیلما میں پولیس نے شہری حقوق کے حصول کے لیے مارچ کرنے والوں پر وحشیانہ حملہ کیا۔ کئی مثاہرین زخمی ہوئے۔ اس دن کو تاریخ کی کتابوں میں ’’Bloody Sunday‘‘ یعنی خونی اتوار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس واقعہ سے عوام کی رائے کو سول رائٹس کو تبدیل کرنے میں مدد ملی۔

7-3-1971:۔ میں شیخ مجیب الرحمٰن کی ایک تقریر بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کو بھڑکانے میں معاون ثابت ہوئی۔ بنگلہ دیش کے رہنما نے مشرقی پاکستان (جو بعد میں بنگلہ دیش کے نام سے جانا گیا) اور مغربی پاکستان (جو موجودہ پاکستان کے طور پر جانا جاتا ہے) کے مابین تاریخی تقریر کی۔

7-3-2014:۔ موسم سرما کے پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب سوچی میں منعقد ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

if you have any doubts,please let me know

Featured Post

مجھ پہ جو بیتی : اردو کی آپ بیتی

  اردو کی آپ بیتی تمہید چار حرفوں سے میرا نام وجود میں آتا ہے۔ لشکری چھاؤنی میرا جنم بھوم [1] ہے۔ دوسروں کو قدامت پہ ناز ہے اور مجھے جِدَّ...