😁👹😁👹😁👹
کانوں کی دشمن
میرا نام اجنبی زبان میں ہے لیکن جانتے مجھے سب ہیں۔مجھے ماحول
میں شور و غل بالکل پسند نہیں۔ جس کے کان پکڑ لیتی ہوں اُسے ہم جلیسوں سے دور
کردیتی ہوں۔مجھے پردوں سے سخت نفرت ہے۔اسی لئے کان کے پردوں کو پھاڑنے کی کوشش
کرتی ہوں۔نوجوان میرے جال و چال میں جلد پھنس جاتے ہیں۔ہاں بعض دانا ،عمر رسیدہ
،محبت کرنے والےانہیں میری تدبیر سے باخبر کردیتے ہیں۔ان نوجوانوں کو میں داد دیتی
ہوں جو بڑوں کی بات میں نہیں آتےاور میری ہمت بلند اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور
میرے کام میں مجھے سہولت میسر کرتے ہیں۔
(کالم نگار:اردو)
نوٹ:۔ اگر آپ اس پہیلی کا جواب جانتے ہیں تو کمنٹ میں لکھ
دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
if you have any doubts,please let me know