اتوار، 21 فروری، 2021

ہیں اور بھی طریق بُلانے کے واسطے


غزل (محمد اسامہ شاہد)

 آکر ہمارے گھر میں پُکارا نہ کیجئے

سب پاس ہوں تو کوئی اشارہ نہ کیجئے 


ہیں اور بھی طریق بُلانے کے واسطے 

لینا ہمارا نام، خدارا نہ کیجئے 


جادو تو ذاتِ زُلف میں ہوتا نہیں مگر

اُنگلی سے اس کو آپ سنوارا نہ کیجئے


'اپنا' زبان پر اگر آتا نہیں تو پھر 

ہر بات پر یہ 'میرا، تمہارا' نہ کیجئے


'شاہد' حصولِ زندگی پوچھے اگر کوئی 

کہنا، کسی سے پیار دوبارہ نہ کیجئے

1 تبصرہ:

if you have any doubts,please let me know

Featured Post

مجھ پہ جو بیتی : اردو کی آپ بیتی

  اردو کی آپ بیتی تمہید چار حرفوں سے میرا نام وجود میں آتا ہے۔ لشکری چھاؤنی میرا جنم بھوم [1] ہے۔ دوسروں کو قدامت پہ ناز ہے اور مجھے جِدَّ...